زحل خانہ خراب
ساڑھ ستی اور ڈھایہ
عقرب قوس اور جدی
آسٹرو ھیلر محمد شہزاد فون اور واٹس ایپ نمبر
00923068913362
میرے استاد محترم زحل کو خانہ خراب کہتے ھیں اس کی وجہ یہ ھے کہ یہ زایچہ کہ جس خانہ میں جاتا ھے اسکی منسوبات کا خانہ خراب کر دیتا اسکو تنگی رکاوٹ اور پریشانی کا ستارہ کہا جاتا ھے اسکا کام روکنا اور دبانا ھے یہ پریشانیاں لاتا ھے یہ چلتے کام بند کروا دیتا ھے اور بندے کو بادشاہ سے فقیر بنا دیتا ھے قران پاک میں ارشاد باری تعالی ھے کہ( ھم تمھارے درمیان دنوں کو پھیرتے رھتے ھیں)
اس کا مطلب ھے کہ ھر انسان پر اچھا وقت بھی آتا ھے اور برا بھی جب تو اچھا وقت ھوتا ھے تو ھمیں کچھ محسوس ھی نہیں ھوتا ھم سمجھتے ھیں صدا ایسا ھی رھے گا مگر دن کے بعد رات بھی آتی ھے ایسے ھی اچھے وقت کے بعد برا وقت بھی آتا ھے اور جب برا وقت آتا ھے تو ھمیں سمجھ نہیں آتی ھمارے ساتھ ایسا کیوں ھو رھا ھے اب میں بھی آپ کو برے وقت کی کہانی سنا رھا ھون جسکی وجہ زحل ھوتا ھے اور جس کا نام ساڑھ ستی اور ڈھایہ ھے
ساڑھ ستی
جب یہ وقت انسان پر آتا ھے
تو اس وقت میں بندے کے بنتے بنتے کام بگڑنے لگتے ھے اپنے پراے بندے کا ساتھ چھوڑنا شروع ھو جاتے ھیں بیماریاں حملہ آور ھونا شروع ھو جاتی ھیں بندہ مالی مشکلات میں گھر جاتا ھے قرض کی دلدل میں دھنس جاتا ھے ھر کام میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ھے بندہ اگر سونے کو بھی ھاتھ لگاتا ھے تو وہ مٹی ھو جاتا ھے بندہ ایسے محسوس کرتا ھے کہ وہ جیسے بند گلی میں پھنس چکا ھے جس کے آگے کویی راستہ نہیں ھے اگر وہ کسی عامل کہ پاس جاتا ھے تو وہ اسکو کہتا ھے کہ آپ پر جادو ھو گیا ھے مگر ایسا ھوتا نہیں ھے دراصل یہ ایک برا وقت ھوتا ھے اگر اسکو احتیاط سے گزاریں تو کویی مسلہ نہیں بنتا یہ دراصل زحل کے ھمارے زایچے پر برے اثرات دیتے ھیں جو کہ ساڑے سات سال تک چلتے ھیں آج کل برج عقرب قوس جدی یعنی جنکی تاریخ پیدایش
۲۲ اکتوبر سے ۲۳ جنوری تک ھے یا جنکے نام کا پہلا حرف ذزض ظ ن ف ج خ گ ھو وہ ساڑھ ستی کی زد
میں ھیں یہ وقت زندگی میں ۲ سے ۳ دفعہ آتا ھے تو بندے سے غلط فیصلے سرزد ھوتے ھیں رکاوٹوں اور تنگیوں سے واسطہ پڑتا ھے صحت خراب رھتی ھے دماغ بھی درست کام نہیں کرتا پہلی دفعہ جب یہ وقت آتا ھے تو آدمی کو نا معلوم خوف و فکر اور اندیشے لاتا ھے دوسری دفعہ یہ بہت تباہ کن ثابت ھوتا ھے مصیبت زدہ حالات سے گزرنے کے بعد اھم تبد یلیاں واقع ھوتی ھین تیسری دفعہ یہ نصیب والوں کو ھی ملتا ھے تو یہ وقت زندگی کہ وجود کو خطرے میں ڈال دیتا ھے
عقرب والوں کی ساڑھ ستی 20 دسمبر 2017 کو ختم ھو رھی ھے اور 21 دسمبر سے دلو والوں کی ساڑھ ستی شروع ھو رھئ ھے قوس والوں کے ساڑھ 3 سال باقی ھیں اور جدی والوں کے ساڑھے 6 سال باقی ھیں
ڈھیہ
جیسا کہ اوپر آپ کو ساڑھ ستی کے بارے میں بتایا ایسے ھی یہ جب زایچہ کے 7 خانہ میں آتا ھے تو ڈھایی سال بندے کو ڈھایی سال ازدواجی شراکتی اور آمدنی کے معملے میں پریشان کرتا ھے اس وقت بندہ کے اپنی بیوی یا خاوند سے تعلقت خراب ھوتے ھیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ھے یا اگر آپ کا شراکتی کاروبار ھو ھو تو شراکت دار دھوکا دیتا ھے اور آمدنی میں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ھے آج کل برج جوزا ڈھیہ کی زد میں ھیں یعنی جنکے نام کا پہلا حرف ق یا ک ھے یا وہ اگر 22 جون سے 23 جولایی کے درمیان پیدا ھوے ھین تو وہ برج جوزا ھیں اور وہ ڈھایہ کی زد میں ھیں
بچاو
اسوقت سے بچنے کیلے کیا کرنا چاھیے
جلد بازی سے گریز کرنا چاھیے کویی بھی کام سوچ سمجھ کر اور دوستوں سے مشورہ کے بعد کرنا چاھیے لمبے عرصہ کی منصوبہ بندی کرنا چاھیے غیرقانونی کاموں سے بچنا چاھیے
اپنے موجودہ کام میں کسی کو شراکت دار بنا لینا چاھیے اور روحانی طور پر اپنا زایچہ بنوا کر کسی صاحب علم کے مشورہ کے بعد کویی پتھر پہننا چاھیے
اور اس کے تدارک کیلے لوح زحل بنوا کر اپنے پاس رکھنی چاھیے جو کہ اس کی نحوست ختم کرنے کیلے خاص طور پر تیار کی جاتی ھے ھے اور اس کے صدقات اپنے زایچہ کی تحقیق کہ بعد کرنے چاھیے اس سے انشاٗ اللہ آپ اس کی نحوست سے بچ سکتے ھیں
No comments:
Post a Comment