علم نجوم
Astro Healer M Shahzad Cell Whats app and Imo No 03068913362
(علم نجوم کیا ہے اور اس سے کیسے استفاد حاصل کیا جا سکتا ہے)
علم نجوم قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو زندگی کے اونچے نیچے ناہموار راستوں پر انسان کی بہترین رہنمائی کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتاتا ہے کہ ہم اپنی مشکلات پر کس طرح قابو پا سکتے ہیں۔ یہ تصور غلط ہے کہ علم نجوم حال، ماضی اور مستقبل سے آگاہی کا علم ہے یا یہ کہ فلکیاتی صورت حال کی ترجمانی کا علم ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ علم نجوم ہمیں یہ بھی بتاتاہے کہ ہم کس طرح سیاروں کی توانائی سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ پتھر، حروف، اعداد، دھاتیں اور جڑی بوٹیاں سیارگان کی توانائی کے حصول میں مددگار و معاون ہیں۔
ممکن ہے ہماری یہ بات جدید ذہن رکھنے والے بہت سے لوگوں کو عجیب یا کچھ ماورائی اور پراسرار لگے مگر حقیقت یہ ہے کہ آج کے زمانے میں بہت سی سائنسی ایجادات بھی ایک عام آدمی کے لیے خاصی پراسرار اور ماورائی ہو چکی ہیں۔ وہ لوگ جو کسی بھی سائنسی ایجاد کی بنیادی ٹیکنیک سے واقف نہیں ہیں، ان کے لیے تو ایک اعلٰی درجے کا موبائل فون سیٹ بھی نہایت پراسرار ہے۔
سیاروی توانائی سے کام لینا یا اسی توانائی کے ناقص اثر کو زائل کرنا بھی ایک فن ہے جو یقیناً کسی عام آدمی کو ایک جادوئی یا طلسماتی عمل معلوم ہوتا ہے لیکن درحقیقت میں یہ بھی ایک سائنس ہے۔ پتھر پہننا یا کچھ دوسرے طریقے جن میں عبادات اور صدقہ و خیرات بھی شامل ہیں، بعض لوگوں کے لیے بے معنی ہو سکتے ہیں لیکن جو لوگ باطنی سائنس سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کی اثر پذیری اپنی جگہ اٹل ہے۔ ان طریقوں پر عمل کر کے ہم دائرہ قبولیت کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ گویا اپنی کارکردگی کا معیار بڑھا سکتے ہیں۔ بعض الواح و طلسم جو مخصوص اعداد، حروف اور دھاتوں یا پتھروں کی مدد سے سیارگان کے مخصوص اوقات میں تیار کیے جاتے ہیں، ایک خاص اثر اپنے اندر رکھتے ہیں اور وہ اثر انہیں استعمال کرنے والے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ضروری نہیں ہے کہ وہ اس اثر کو واضح طور پر محسوس بھی کرے۔ الغرض علم نجوم 1 بہت فایدہ مند علم ہے یہ آپ کے مسائیل کی نشاندہی بھی کرتا ہے اور اس کا حل بھی بتاتا ہے مگر بتانے والا واقعہ ہی علم رکھتا ہو نہیں تو مثل مشہور ہہ کہ نیم حکیم خطرہ جان نیم ملا خطرہ ایمان اس لیے اس سے استفادہ کے لیے کسی قابل بندے سے ہی رجوع کرنا چاہیے
Astro Healer M Shahzad Cell Whats app and Imo No 03068913362
No comments:
Post a Comment